Loading
’’کیپٹن کول‘‘ ٹریڈ مارک کے لیے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی درخواست منظور کرلی گئی۔ مہندرا سنگھ دھونی اپنے دور قیادت میں ٹھنڈے مزاج کی وجہ سے خاصے مشہور رہے ہیں، بھارتی ٹریڈ مارک رجسٹری نے ان کی عرضی کو قبول کر لیا۔ اگر آئندہ 120 دن کے اندر کسی فریق نے اعتراض نہ کیا تو ٹریڈ مارک باضابطہ طورپرمنظور ہوجائے گا۔ ٹریڈ مارک کھیلوں کی تربیت، کوچنگ اور اسپورٹس سہولیات کی فراہمی جیسے شعبوں کے تحت رجسٹرڈ کیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل