Loading
راولپنڈی ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 05 روز قبل غیرت کے نام پر اپنی ہمشیرہ کو قتل کرنے والے شخص کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق زیر حراست شخص نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اپنی سگی بہن کو فائرنگ کرکے قتل اور بہنوئی کو زخمی کیا تھا۔ مدعی مقدمہ نے کہا کہ مقتولہ نے پسند کی شادی کی تھی جسکا ملزمان کو رنج تھا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ ترجمان کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا،زیر حراست افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے، زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل