Tuesday, July 01, 2025
 

دھونی کی ’کیپٹن کُول‘ ٹریڈ مارک حاصل کرنیکی درخواست منظور

 



بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی ’کیپٹن کُول‘کا ٹریڈ مارک حاصل کرنے کی درخواست ٹریڈ مارک رجسٹری آف انڈیا کی جانب سے باقاعدہ منظور کرلی گئی۔ 16 جون 2025 کو منظور ہونے والی درخواست کے 120 دن تک اگر کسی ثالث فریق نے کوئی اعتراض نہ اٹھایا تو یہ ٹریڈ مارک مہندر سنگھ دھونی کو دے دیا جائے گا۔ یہ ٹریڈ مارک اسپورٹس ٹریننگ، کوچنگ اور اسپورٹس ٹریننگ سہولیات اور سروسز کی فراہمی کے تحت فائل کیا گیا ہے۔ سابق بھارتی کپتان کی جانب سے یہ درخواست جون 2023 میں جمع کرائی گئی تھی۔ اس وقت ان کو رجسٹری نے مطلع کیا تھا کہ ٹریڈ مارک ’کیپٹن کُول‘ ایک اور کمپنی پربھا اسکل اسپورٹس (او پی سی) پرائیوٹ لمیٹڈ پہلے ہی رجسٹر کرا چکی ہے۔ جواب میں مہندر سنگھ دھونی نے ٹریڈ مارک کے لیے ریکٹیفیکیشن پٹیشن دائر کی جس میں یہ الزام عائد کیا کہ کمپنی دھونی کے برانڈ کو استعمال کرنے کی اور اصطلاح کی مقبولیت استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایم ایس دھونی کی درخواست پٹیشن دائر کیے جانے کے کم از کم چار سماعتوں کے بعد منظور کی گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل