Loading
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر کے رہنما اور وزیرجنگلات چوہدری اکمل سرگالہ نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری اکمل سرگالہ نے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر سے ملاقات کی اور اس دوران شمولیت کا اعلان کیا۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اکمل سرگالہ کو پارلیمانی پارٹی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا، مسلم لیگ(ن) کے صدر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم فاروق حیدر، عامر الطاف، نجیب نقی سمیت سینئر قیادت نے اکمل سرگالہ کو پارٹی میں شمولیت پر مبارک باد دی۔ شاہ غلام قادر نے کہا کہ اکمل سرگالہ 2021 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر اسمبلی میں منتخب ہوئے تھے اور آج مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی قافلے میں شمولیت اختیار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی عزت و تکریم کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔ اکمل سرگالہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نظریے کا نام ہے، ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت مسلم لیگ ن ہی بنائے گی۔ آزاد کشمیر کی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر فاروق حیدر نے چوہدری اکمل کو مبارک باد دی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل