Saturday, July 05, 2025
 

پی سی بی اجلاس، ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بہتری کیلئے اہم تجاویز پر تبادلہ خیال

 



پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بہتری کے حوالے سے اہم اجلاس میں اہم تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں زیرغور آنے والی تجاویز میں کہا گیا کہ مجوزہ ڈھانچےمیں 6 ٹیمیں براہ راست فرسٹ کلاس میچوں کے لیے کوالیفائی کریں گی اور یہ وہ ٹیمیں ہوں گی جنہوں نے گزشتہ برس قائد اعظم ٹرافی میں عمدہ کارکردگی دکھائی ہو۔ ذرائع نے بتایا کہ قائداعظم ٹرافی سے پہلے 12ٹیمیں حنیف محمد ٹرافی کھیلیں گی اور ان میں سے دو ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کی اہل ہوں گی اور ریجنل اور محکمہ جاتی ٹیموں کے مقابلے الگ الگ  ہوں گے۔ مزید بتایا گیا کہ اجلاس میں پچز اور گراونڈز کی بہتری کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں، کوالٹی اور مسابقتی کرکٹ پر  مزید توجہ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ریجنل ٹیموں کے کوچز میں بھی ردوبدل کا امکان ہے، بعض کوچز کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں ہوگی اور نئے کوچز کے لیے اشتہار دیا جائے گا۔ پی سی بی کے اجلاس میں کارکردگی کی بنیاد پر پالیسی پر مکمل عمل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل