Saturday, July 05, 2025
 

قوتِ سماعت کو ہفتوں میں بحال کرنیوالی جین تھراپی تیار

 



ایک نئی تحقیق کے مطابق تیار کی گئی جدید جین تھراپی کا ایک انجیکشن لوگوں میں کم ہوتی سماعت کو ہفتوں میں بحال کر سکتا ہے۔ سوئیڈن کی کیرولِنسکا انسٹیٹیوٹ سے تعلق رکھنے والے محققین نے بتایا کہ اس جدید تھراپی نے بچوں اور بڑوں میں پیدائشی طور پر قوتِ سماعت سے محرومی یا ناقص سماعت کو بہتر کیا۔ مطبی (کلینیکل) ٹرائل میں سات سالہ بچے کی سماعت تقریباً مکمل بحال ہوگئی۔ جرنل نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں پیش کیے گئے کلینیکل ٹرائل میں بتایا گیا کہ او ٹی او ایف جین کی صحت مند نقل کو کان کے اندر ونی حصے میں انجیکٹ کرنے سے تمام 10 افراد کی سماعت میں بہتری آئی۔ چھوٹے پیمانے پر کیے جانے والے اس ٹرائل میں ایسے لوگ شامل تھے جو او ٹی او ایف نامی جین میں تغیر کی وجہ سے جینیاتی قسم کے بہرے پن یا شدید کمزور سماعت کا شکار تھے۔ یہ تغیرات پروٹین اوٹوفرلِن میں کمی کا سبب بنتی ہیں جو کہ آواز کے سگنل کان سے دماغ تک لے جانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل