Saturday, July 05, 2025
 

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

 



وفاقی وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ گریڈ ایک تا 22 کے ڈی آر اے کے اہل سرکاری ملازمین کے لیے 30 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، تنخواہوں میں اضافہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مد میں کیا گیا ہے، 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مد میں موجودہ بنیادی تنخواہ پر اضافہ ملے گا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2025 کو کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ ڈسپیرٹی الاؤنس ان ملازمین کو ملے گا جو پہلے سے ڈسپیرٹی الاؤنس لے رہے ہیں اور 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس مالی سال 2022 کی بنیادی تنخواہ پر ملے گا۔ حکام نے بتایا کہ جو پہلے سے اسپیشل الاؤنس، اسپیشل تنخواہ یا ایگزیکٹو الاؤنس لے رہے انہیں ڈسپیرٹی الاؤنس نہیں ملے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل