Saturday, July 05, 2025
 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز: اہم خبر سامنے آگئی

 



پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز شیڈول کے تحت ہی کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی نے ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میچز میں تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔ تاہم، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پہلے سے طے پروگرام کے مطابق ہی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی ہے۔ امریکا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 25 اور 30 ڈالرز ٹکٹ کے نرخ ہیں۔ون ڈے میچز کے ٹکٹس آٹھ اور پانچ ڈالر میں خریدے جاسکتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے 8 سے 12 اگست تک مجوزہ ون ڈے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا بھی آغاز کردیا ہے۔ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میچز کے ٹکٹس ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن خریدے جاسکتے ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 31 جولائی سے ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز فلوریڈا امریکا میں ہوگی۔دوسرا میچ دو اگست جبکہ تیسرا تین اگست کو شیڈول ہے۔ پہلا ون ڈے میچ آٹھ اگست کو ٹرینی ڈاڈ اینٍڈ ٹابگو کے برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 10 اگست کو اسی مقام پر رکھا گیا ہے جبکہ تیسرا ون ڈے 12اگست کو طے ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل