Saturday, July 05, 2025
 

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

 



ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔ کوریا میں جاری اسکواش چیمپئن شپ میں قومی انڈر 13 اور انڈر 15 کھلاڑیوں نے  فائنلز میں کامیابی  پائی اور مجموعی طور پر سات میڈلز جیت لیے۔ بوائز انڈر 13 کے فائنل میں پاکستان کے سہیل عدنان نے بھارت کے آیان دھنوکا کو ہرایا۔ سہیل عدنان کی جیت کا اسکور گیارہ ۔ پانچ، گیارہ ۔ دو، گیارہ ۔ تیرہ اور گیارہ ۔ چھ رہا۔ انڈر 15 کے مقابلے میں پاکستان کے نعمان خان  چھا گئے، نعمان نے فائنل میں ہم وطن احمد رایان خلیل کے خلاف بارہ ۔ دس، گیارہ ۔ چھ اور گیارہ ۔ دو سے کامیابی  پائی۔ گرلز انڈر 13 کے فائنل میں ماہنور علی کو چین کی ین زیووان نے پانچ گیمز میں  نو ۔ گیارہ، گیارہ۔ چھ، گیارہ ۔ نو ، نو۔ گیارہ اور بارہ ۔ دس سے  شکست دی۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے مین ایونٹ میں دو گولڈ، دو سلور اور ایک برانز میڈل جیتا جبکہ پلیٹ ڈویژن میں بھی دو ٹاٹٹلز اپنے نام کیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل