Loading
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر عاقب جاوید نے اعتراف کیا ہے کہ قومی ٹیم کی موجودہ کارکردگی کسی بھی فارمیٹ میں تسلی بخش نہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ مکمل ہو چکا ہے جس میں کھلاڑیوں کا ابتدائی تعارف کوچز سے ہوا۔ اب تیسرے مرحلے میں زیادہ تر شاہینز کے کھلاڑی شامل ہیں جنہیں انگلینڈ جانا ہے اور آئندہ مرحلوں میں آسٹریلیا ٹور اور ریڈ بال پلیئرز کی تیاری کی جائے گی۔ عاقب جاوید نے کہا کہ چھ سات دن میں کسی کی خامیاں مکمل دور نہیں کی جا سکتیں لیکن کھلاڑیوں کو ان کی کمزوریوں سے آگاہ ضرور کیا جا رہا ہے۔ آل راؤنڈرز اور فاسٹ بولرز کی تعداد بڑھانا ہماری ترجیح ہے اور یہ پروگرام اکتوبر تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا نیا سائیکل شروع ہونے جا رہا ہے جس میں پاکستان کے پاس اچھے مواقع موجود ہیں، ٹیم کے اعلان پر کام مکمل ہو چکا ہے اور جلد اسکواڈ کا اعلان کر دیا جائے گا۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے سینئرز کو بھی بہتری کے نکات بتائے گئے ہیں جبکہ نسیم شاہ اور محمد وسیم کی فٹنس میں بھی بہتری آئی ہے اور دونوں کیمپ میں بولنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ اور ٹی20 ورلڈ کپ ایشیائی کنڈیشنز میں ہوں گے جہاں 200 سے زائد رنز بنانے ہوں گے، اسی لیے بیٹنگ آرڈر میں وہی کھلاڑی اہم ہوں گے جو اپنے کردار میں فٹ آئیں، چاہے وہ سینئر ہو یا نوجوان۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں مختلف کمبی نیشنز آزمائیں گے، حارث رؤف کو بھی موقع دیا جائے گا، اور سیریز کی نوعیت کے مطابق ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل