Loading
سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے 5 خارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تونسہ شریف کے قریب پنجاب پولیس نے سی ٹی ڈی کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا، جس میں تھانہ وہوا کی حدود جادے والی میں فتنۃ الہندوستان کے 5 خارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے۔ مشترکہ آپریشن میں 8 دہشت گرد شدید زخمی بھی ہوئے۔ آپریشن کے موقع پر پولیس حکام موقع پر پہنچے اور ٹیموں کو مبارک باد دی۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے بعد علاقے میں کلین اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تونسہ کے قریب فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے ایک بار پھر فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ وزیر داخلہ نے پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشت گردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا تعاقب جاری رہے گا۔ دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل