Sunday, July 06, 2025
 

سابق بھارتی کرکٹر کی فلمی صنعت میں انٹری، فلم ٹیزر جاری

 



بھارتی کرکٹ کے میدان میں چھکوں کی بارش کرنے والے سریش رائنا اب اپنی نئی اننگ اسکرین پر کھیلنے کےلیے تیار ہیں۔ سابق بھارتی کرکٹر نے تامل فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا ہے، جس کے بعد کھیل کے دیوانے اب انہیں بڑی اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں۔ سریش رائنا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی اداکاری کے کیریئر کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک نئی فلم کا حصہ بننے جا رہے ہیں، جس کا اعلان ہوتے ہی یہ خبر بھارتی میڈیا کی شہ سرخی بن گئی۔ Welcoming Chinna Thala @ImRaina ❤️ on board for #DKSProductionNo1! ????????️@Logan__you @Music_Santhosh @supremesundar @resulp @muthurajthangvl @sandeepkvijay_ @saravananskdks @TibosSolutions @kgfsportz #sureshraina #chinnathala #dreamknightstories pic.twitter.com/8FnkmNdIeY — Dream Knight Stories Private Limited (@DKSoffl) July 4, 2025 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف پروڈکشن ہاؤس ڈریم نائٹ اسٹوریز نے رائنا کی پہلی فلم کا اعلان ایک ویڈیو کے ذریعے کیا، جسے فی الحال پروڈکشن نمبر 1 کے نام سے پکارا جا رہا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہی فلم کا حتمی نام بھی ہوسکتا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔ اس فلم کی ہدایت کاری لوگن کر رہے ہیں، جو تامل فلم انڈسٹری میں ’مان کراٹے‘، ’ریمو‘ اور ’گیتھو‘ جیسی کامیاب فلموں کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ فلم کا ٹیزر ایک بڑی تقریب میں لانچ کیا گیا، جس میں تامل فلم انڈسٹری کی کئی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ اس پرومو میں ایک شخص کو کرکٹ گراؤنڈ میں چہل قدمی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس سے فلم کے موضوع پر مزید تجسس بڑھ گیا ہے۔ یہ بھی دلچسپ حقیقت ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں چنئی سپر کنگز کے ساتھ طویل وابستگی کی وجہ سے سریش رائنا کو مداح پیار سے چنّا تھالا کے نام سے پکارتے ہیں، اور اب یہی مداح انہیں فلم کے پردے پر دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے ابھی کوئی اعلان سامنے نہیں آیا، لیکن رائنا کے فلمی سفر کی پہلی جھلک نے ہی فلم بینوں اور کرکٹ شائقین کے درمیان دلچسپی کی نئی لہر پیدا کر دی ہے۔ اس نئی اننگ میں سریش رائنا کیا کارنامہ دکھائیں گے، اس کے لیے مداحوں کو فلم کی ریلیز تک کا انتظار کرنا ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل