Sunday, July 06, 2025
 

بھارت میں رائٹرز کا ایکس اکاؤنٹ بلاک

 



بھارتی حکومت نے عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ تک رسائی بلاک کر دی۔ پاکستانی مواد کو بلاک کرنے کے بعد اب بھارت نے اپنے علاقوں میں بین الاقوامی میڈیا کو سینسر کرنا شروع کر دیا۔ نیوز بائٹس کے مطابق یہ اقدام، جو کل دیر رات نافذ ہوا، بہت سے صارفین کو پریشان اور تشویش میں مبتلا کر دیا۔ بھارت میں رائٹرز کے ہینڈل تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے وقت، پیغام سامنے آتا ہے کہ ’’رائٹرز کو قانونی مطالبے کے پیش نظر بھارت میں روک دیا گیا ہے۔‘‘ دکن کرونیکل کے مطابق بھارتی حکومت کی طرف سے رائٹرز کے ایکس اکاؤنٹ بلاک کرنے کی کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی گئی۔ انتہا پسند مودی نے اپنی سنسر شپ کو بین الاقوامی میڈیا آؤٹ لیٹس تک بڑھانا شروع کر دیا ہے۔  مودی سرکار غیر اعلانیہ ایمرجنسی کے مترادف سخت اقدامات مسلط کر رہی ہے۔ گودی میڈیا میں بی جے پی کے اس اقدام پر کھلی بحث یا غیر جانبدارانہ نقطہ نظر کی کوئی امید نہیں۔ بی جے پی بھارت اور بین الاقوامی سطح پر فاشسٹ نظریے اور پالیسیاں مسلط کر رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل