Loading
انگلش کرکٹر جو روٹ نے 12 سالہ نابینا مداح روی سے ملاقات کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔ ایجبسٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز سابق انگلش کپتان جو روٹ ننھے مداح روی سے خصوصی طور پر ملنے آئے جہاں انہوں نے اسے دستخط شدہ انگلینڈ کی شرٹ اور گلوز تحفے میں دیے اور ایک جذباتی پیغام بھی لکھا ’’اس کھیل سے لطف اندوز ہوتے رہو، اور سپورٹ کا شکریہ‘‘۔ روی پیدائشی طور پر بینائی سے محروم کرکٹ کے پرجوش مداح ہیں جو اسٹیڈیم میں باقاعدگی سے میچ دیکھنے آتے ہیں۔ اس موقع پر روی اور جو روٹ کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا، روی نے جو روٹ سے سوال پوچھا کہ "کیا آپ کو 400 سے زیادہ کا ہدف چیس کرنے کا اعتماد ہے؟" جو روٹ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا "یہ تکبر نہیں، مگر ہاں، ہمیں پورا یقین ہے۔ ہم کوشش ضرور کریں گے۔ ہمارے پاس زبردست فارم میں کئی کھلاڑی ہیں اور ہم پُراعتماد ہیں کہ ہم کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔" روی نے پھر شرارتی انداز میں پوچھا "اگر آخری دن ہدف 600 سے بھی اوپر ہو تو؟" جس پر روٹ نے ایک لمحہ ضائع کیے بغیر کہا کہ تو پھر؟ صرف 6 رنز فی اوور ہی تو ہیں... ہم ضرور کوشش کریں گے!"۔ واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 608 رنز کا ہدف دیا ہے جبکہ آج میچ کا پانچواں اور آخری دن ہے، بھارت کی میچ پر گرفت مضبوط نظر آرہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل