Loading
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے لیاری میں رہائشی عمارت گرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جین میریٹ نے پیغام دیا کہ لیاری میں رہائشی عمارت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ میری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں اور ان بہادر ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ ہیں جو انتہائی مشکل حالات میں بلا تھکن کام کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جمعہ 4 جولائی کو لیاری کے علاقے بغدادی میں رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی تھی جس میں اب تک 27 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق رہائشی عمارت کی حالت مخدوش تھی جس کے سبب اچانک گر گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل