Monday, July 07, 2025
 

بھارت نے عالمی میڈیا کی شدید تنقید کے بعد رائٹرز کا ایکس اکاؤنٹ بحال کر دیا

 



بھارت نے ایک اور عالمی خبررساں ادارے رائٹرز کا ایکس اکاؤنٹ قانونی مطالبے کی بنیاد پر معطل کر دیا تھا جس سے نہ صرف بھارت کے میڈیا کے حوالے سے سوالات اٹھے بلکہ عالمی سطح پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ عالمی میڈیا میں شدید تنقید کے بعد بالآخر رائٹرز کا ایکس اکاؤنٹ بھارت میں بحال کر دیا گیا، تاہم اس واقعے نے اس بات کو واضح کر دیا کہ بھارت میں آزادی صحافت اور اطلاعات کی آزادی پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی جانب سے رائٹرز کے سوشل میڈیا ٹیم کو بھیجے گئے ای میل میں کہا گیا کہ ہم بھارت میں آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی روکنے کا عمل ختم کر رہے ہیں لیکن اس فیصلے کے پیچھے کی حقیقت پر مزید کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔ بھارت کی حکومت کے ترجمان نے اس معاملے پر تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بھارتی سرکاری ادارے نے رائٹرز کے اکاؤنٹ کو معطل کرنے کا مطالبہ نہیں کیا تھا، لیکن اس کے باوجود رائٹرز کے اکاؤنٹ کی معطلی اور اس کے بعد اس کی بحالی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ رائٹرز کے ترجمان نے اس بات کا عندیہ دیا کہ عالمی خبررساں ادارہ ایکس کے ساتھ مل کر مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جبکہ بھارتی حکومت نے اپنے اقدامات سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ اس معاملے میں ان کا کوئی ہاتھ نہیں تھا۔ رائٹرز کا مرکزی اکاؤنٹ جو کہ دنیا بھر میں 25 ملین سے زائد فالوورز رکھتا ہے، ہفتہ کی رات سے بھارت میں بلاک تھا۔ اس دوران ایک کے صارفین کو ایک نوٹس دکھایا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ رائٹرز کو بھارت میں قانونی مطالبے کے جواب میں روکا گیا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل