Monday, July 07, 2025
 

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز جیت لی

 



آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 133 رنز سے شکست دیکر سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔ سینٹ جارج میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 277 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور  143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے دوسری اننگز میں روسٹن چیس 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک اور ناتھن لیون نے 3، 3 ، جوش ہیزل ووڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلیا اپنی پہلی  اننگز میں 286 اور دوسری اننگز میں 243 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 253 اور دوسری اننگز میں 143 رنز بناسکی۔ آسٹریلوی بیٹر ایلکس کیری کو میچ میں مجموعی 93 رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ آسٹریلیا نے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی ہے، پہلے ٹیسٹ میں کیریبین ٹیم کو 159 رنز سے شکست ہوئی تھی، سیریز کا آخری ٹیسٹ 12 جولائی سے کنگسٹن میں شروع ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل