Monday, July 07, 2025
 

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی و ہلکی بارش، موسم خوشگوار

 



شہر کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت بوندا باندی اور ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شارع فیصل، پی ای سی سی ایچ سوسائٹی، محمد علی سوسائٹی، سندھی مسلم سوسائٹی، ایڈمنسٹریشن سوسائٹی، محمودآباد، منظور کالونی، صدر، مزار قائد، لیاری، کلفٹن اور اطراف میں پھوار، بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوئی۔ شہر میں آج بھی وقفے وقفے سے بوندا باندی اور کہیں کہیں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کاراچی میں جنوب مغربی سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70سے 85 فیصد کے درمیان ریکارڈ کیا جا رہا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل