Monday, July 07, 2025
 

زین ملک کو نسلی تعصب کا سامنا؟ گلوکار کے نئے گانے نے ہلچل مچا دی

 



پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کے جلد ریلیز ہونے والے گانے "فوشیا سی" کے ٹیزر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ زین ملک نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے گانے کی شاعری اور ٹیزر شیئر کیا ہے جس کو مداح اسے ان کے ذاتی اور پیشہ ورانہ تجربات کی عکاسی قرار دے رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے اس کلپ میں زین ملک نے ایسے موضوعات پر سُر بکھیرے ہیں  جو نسلی تعصب، بینڈ میں شمولیت اور ذاتی جدوجہد سے متعلق ہیں۔ گانے کے بولوں میں انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ بطور واحد ایشیائی رکن، انہیں "ون ڈائریکشن بینڈ" میں رہتے ہوئے نسلی تعصب کا سامنا رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک سفید فام بینڈ میں محنت کی، لیکن پھر بھی لوگوں نے ان کی نسلی شناخت پر سوالات اٹھائے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle) زین کے ان جذباتی اشعار کو سامعین خاص طور پر جنوبی ایشیائی مداحوں نے خوب سراہا ہے اور وہ زین سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہ ٹیزر ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب زین نے حال ہی میں ون ڈائریکشن بینڈ چھوڑنے کی دسویں سالگرہ پر ایک پرفارمنس بھی دی تھی۔ یاد رہے کہ ان کا گانا "فوشیا سی" ابھی باقاعدہ ریلیز نہیں ہوا، لیکن اس کا مختصر ٹیزر پہلے ہی موسیقی کے حلقوں میں بحث کا موضوع بن چکا ہے۔ مداح اسے زین کے دیرینہ احساسات اور انڈسٹری میں ان کے مشکل سفر کے باوجود کامیای کی کہانی پر مبنی گانا قرار دے رہے ہیں اور اس مکمل گانے کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by Zayn Malik (@zayn)  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل