Loading
لاہور میں کمسن کار ڈرائیور نے 3 موٹر سائیکلوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے جب کہ حادثے کی ویدیو ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات پیش آئے حادثے کا مقدمہ فیروز والا تھانہ شادرہ ٹاؤن میں درج کر لیا گیا۔ کمسن بچے کی ڈرائیونگ کرتے ہوئے کچلنے کی ویڈیو ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی، حادثے کے بعد شہریوں نے بچے کی خوب درگت بنا کر پولیس کے حوالے کیا۔ ایکسپریس نیوز نے شہریوں کے ہاتھوں بچے کی درگت بناتے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی۔ کار حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوئے تھے، جاں بحق نوجوان امین اور شدید زخمی ہونے والا فرید دونوں حقیقی بھائی تھے امین واپڈا ملازم تھا، زخمیوں میں فرید نامی نوجوان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل