Loading
افغانیوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی ای ویزوں کے اجرا میں سہولت کاری فراہم کرنے سے متعلق معاملے میں مزید 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 2 افغان باشندوں کے بعد 2 مزید ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ گرفتار ملزمان میں پی آئی ڈی کا سرکاری اہلکار بھی شامل ہے، گرفتار ملزمان میں عزیز اللہ آفریدی ، نادر رحیم ، محمد عاطف احمد اور احمد زیب شامل ہیں۔ ملزم محمد عاطف اور احمد زیب افغان شہری ہیں جو غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم ہے جبکہ ملزم نادر رحیم سرکاری ادارے پی آئی ڈی کا اہلکار ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان دیگر سرکاری و نجی افراد کی ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر پاکستانی ای ویزوں کے اجرا میں سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث پائے گئے، ملزمان کو گرفتار کر کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان کے ساتھ شریک دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار کاروائیاں جاری ہیں، زرائع کے مطابق ایف آئی آر میں وزارت خارجہ کا اہلکار سمیع اللہ آفریدی اور ایجنٹ ملک منیب بھی نامزد ہیں جنکی گرفتاری کے چھاپے جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل