Loading
مقدمہ سماعت کے لیے مقرر نہ ہونے پر فواد چوہدری چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہو گئے۔ پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، وکیل فیصل چوہدری کے ساتھ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی عدالت میں پیش ہو گئے۔ فواد چوہدری نے چیف جسٹس کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمارا مقدمہ سماعت کے لیے نہیں لگا۔ ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے کہا کہ لارجر بینچ دستیاب تھا تو کیس لگنا چاہیے تھا۔ فواد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ سپریم کورٹ احکامات کے بعد 9 مئی کیسز روانہ چل رہے ہیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ 4ماہ میں کیسز نمٹانے کی احکامات پر نا انصافی نہیں ہونی چاہیے۔ ایک دن ایک ہی کیس انسداد دہشت گردی عدالت چلے گا۔ یہ نہیں کہ تمام کیسز کی ایک دن مختلف عدالتوں میں سماعت ہو۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے کیس کی سماعت کے حوالے سے رجسٹرار آفس آپ کو مطلع کرے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل