Wednesday, July 09, 2025
 

قائمہ کمیٹی کا اجلاس: پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی ایک دوسرے کو دھمکیاں

 



 قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری  نے مسلم لیگ (ن)  کے رہنما کو کہا کہ آپ ہمیں دھمکی دے رہے ہیں، اس پر وزیر مملکت داخلہ نے جواب دیا کہ دھمکی تو آپ دے رہی ہیں۔ خرم نواز کی صدارت میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں  شاذیہ مری کی جانب سے سی ڈی اے ترمیمی بل پیش کیا گیا۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری بھی کمیٹی اجلاس میں موجود تھے، شازیہ مری نے کہا کہ پانچ اجلاس کے بعد آج یہ بل ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔ اجلاس میں آئین کی سپریمیسی  کے معاملے پر ارکان کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا،    وزارت قانون  نے کہا کہ سب پہلے آئین سپریم ہے۔ شہریار آفریدی  نے کہا کہ دوبارہ یہ بات دہرائیں سننے میں اچھا لگ رہا ہے۔ اہلکار وزارت قانون  نے کہا کہ آپ جو کہنا چاہ رہے ہیں میں سمجھ گیا ہوں۔ زرتاج گل  نے کہا کہ نہیں ہم سمجھنا چاہ رہے ہیں، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ  جو نہیں سمجھتے ان کو سمجھا دیا جائے گا۔ اجلاس میں وزرات قانون کے افسر کے معاملے پر ارکان نے ایک دوسرے پر تنقید کی، شازیہ مری نے کہا کہ میں اس افسر کے خلاف تحریک استحقاق لاؤں گی، طلال چوہدری نے کہا کہ آپ تحریک لائیں میں خود اس کا سامنا کرونگا۔ شازیہ مری  نے کہا کہ آپ ہمیں دھمکی دے رہے ہیں، طلال چوہدری نے جواب  دیا کہ دھمکی تو آپ دے رہی ہیں۔ رفیع اللہ آغا  نے کہا کہ ہماری طرف سے آپ ان سے رشتہ داری کریں، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ معاملے ختم ہو چکا، کیوں بڑھایا جارہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل