Saturday, July 12, 2025
 

پاک فوج کے شہدا  حب الوطن ماؤں کا فخر ہیں

 



پاک فوج کے شہدا  حب الوطن ماؤں کا فخر ہیں۔ دنیا پور کی باہمت ماں نے اپنے 2 بیٹے وطن کی خاطر قربان کر کے حب الوطنی کی ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ جذبۂ حب الوطنی سے سرشار اس ماں نے دشمن کو دوٹوک پیغام دیا کہ شہادت ہمارے لیے فخر ہے، شکست نہیں۔ شہدا کی ماں نے اپنے پُرعزم پیغام میں کہا کہ میرے بیٹے شہید ہوئے، مگر میرا سر فخر سے بلند ہے۔ اس عظیم ماں کا صبر، حوصلہ اور وطن سے محبت پوری قوم کے لیے اتحاد، استقامت اور عزم کی روشن مثال ہے۔ پاک فوج کے جانباز سپوتوں کی شہادت نے قوم کے جذبے کو نئی قوت اور حوصلہ عطا کیا۔ پاک فوج کا غیرمتزلزل عزم اور ان کے اہلِ خانہ کا جذبہ اس بات کی گواہی ہے کہ وطن کی حفاظت کے لیے ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل