Saturday, July 12, 2025
 

افغان ٹیکسی ڈرائیوروں کا گاڑی میں اے سی سسٹم لگانے کا انوکھا طریقہ

 



افغان شہر قندھار کے ٹیکسی ڈرائیوروں نے شدید گرمی سے نمٹنے کے لئے ایک انوکھا اے سی سسٹم تخلیق کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈرائیور اپنے تخلیق کردہ اس اے سی سسٹم کو اپنی ٹیکسیوں کی چھت پر نصب کرتے ہیں تاکہ سواروں کو ٹھنڈی ہوا مہیا کی جا سکے۔ دراصل قندھار میں گرمی کی شدت عموماً 40 ڈگری سے تجاوز کر جاتی ہے، اور روایتی AC نظام اکثر خراب ہوجاتے ہیں اور مہنگے ہوتے ہیں۔ ہر ٹیکسی کی چھت پر پلاسٹک کا ایک ڈبہ یا کولر لگا ہوتا ہے جس میں پانی یا پانی اور برف کا مکسچر ہوتا ہے۔ اس خانے سے باہر ایک ایگزاسٹ ٹیوب رکھی جاتی ہے جو ہوا کو گاڑی کے اندر مسافر کھڑکی سے اندر بھیجتی ہے۔ یہ یونٹ گاڑی کی بیٹری سے جوڑا جاتا ہے اور دن میں تقریباً دو بار پانی بھرا جاتا ہے۔ اس پورے سسٹم کی لاگت تقریباً 3,000 افغان افغانی (43 امریکی ڈالرز) ہوتی ہے۔ اس حوالے سے ایک ڈرائیور کے مطابق، اس کولر سے گاڑی کا پورا اندرونی حصہ ٹھنڈا ہوتا ہے جب کہ روایتی اے سی صرف سامنے کا حصہ ٹھنڈا کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں بعض ٹیکسیوں پر سولر پینل  بھی نصب کیے گئے ہیں تاکہ بجلی بچائی جا سکے۔ ایک 32 سالہ ٹیکسی ڈرائیور گل محمد نے بتایا کہ تیز گرمی میں اے سی کام نہیں کر رہا ہوتا اور مرمت مہنگی ہوتی ہے، اس لئے ایک ٹیکنیشن سے یہ کولر بنوایا۔ دوسرے ڈرائیور عبدالباری نے کہا کہ یہ روایتی اے سی سے بہتر کام کرتا ہے۔ یہ پورا اندر کا حصہ ٹھنڈا کر دیتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل