Loading
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دو روز قبل بارش کے پانی میں پھنسنے کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز اور دیگر شخصیات کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے بزرگ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے شہری کو حراست میں لیا جس کے بعد اُس نے اپنا ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا جس میں اپنے کیے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے معافی مانگی۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں حکومت سے معذرت چاہتا ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب، پاک فوج، پاکستان زندہ باد‘۔ مسلم لیگ ن کی رہنما نے شہری کا تازہ ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ واضح رہے کہ دو روز موٹرسائیکل کے ہمراہ جانے والے شہری لاہور کی شاہراہ پر دو فٹ پانی میں پھنس گئے تھ جس کی وجہ سے اُن کی بائیک بند ہوئی تو انہوں نے ایک شہری کو ویڈیو بیان دیا جس میں وزیراعلیٰ، فیلڈ مارشل سمیت دیگر کے خلاف نامناسب زبان کا استعمال کیا گیا تھا۔ یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو حکومت مخالف حلقوں نے بزرگ شہری کی خوب پذیرائی بھی کی اور پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل