Saturday, July 12, 2025
 

ناراض بیوی کو ساتھ لے جانے کی اجازت نہ دینے پر شوہر نے ساس، سسر، سالے اور ماموں کو قتل کردیا

 



خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں ناراض بیوی کو منانے کیلیے آنے والے ملزم کی فائرنگ سے سسر، ساس سالہ اور لڑکی کے ماموں جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تحصیل پبی کے علاقے ٹیٹارہ  میں خواتین کے تنازع پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوئے جن میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ۔جاں بحق ہونے والوں میں مشتاق خان 70 سال، زوجہ مشتاق عمر 60 سال، حیات عمر 53 سال شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ  اکبرپورہ کے علاقے ٹیٹاری میں ناراض بیوی کو منانے کے لیے آنے والے شوہر نے ساتھ لے جانے کی اجازت نہ دینے پر طیش میں آکر فائرنگ کردی۔ فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں میں ملزم داماد کا  سسر، ساس، سالہ اور بیوی کا ماموں شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزم کا کہنا تھا کہ بیوی کو اُس کے گھر والوں نے ورغلا کر اپنے پاس روک لیا ہے جبکہ وہ ساتھ جانا چاہتی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل