Saturday, July 12, 2025
 

فلسطین و کشمیر پر آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا؛ اُمید کے عالمی دن پر مریم نواز کا پیغام

 



وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ فلسطین و کشمیر پر آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا۔ امید کے عالمی دن پر اپنے امید افزا پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمت وحوصلہ رکھیں توامید کی روشنی یقین کا تمتاتا سورج بن جاتی ہے۔ امید ایک ایسا جذبہ ہے جو ہمیں آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مشکلات اور چیلنجز کے باوجود، امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔  امید ہے کہ ان شا اللہ فلسطین اور کشمیر کے عوام پر جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)  عوام کی امید بن چکی ہے۔ پاکستانی قوم کی امیدوں پر پورا اترنے  کے لےی ہم دن رات کوشش کررہے ہیں۔ امید ہے کہ پنجاب کے عوام کو اب صحت کی سہولتیں ملے گی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پنجاب کے ہر بچے کو لیپ ٹاپ،ہونہار اسکالر شپ اور بہترین تعلیم ملے گی۔ امید ہے کہ پنجاب میں ہر بے گھر کواپنی چھت کا سکھ ملے گا۔ امید ہے کہ پنجاب کا ہرکسان لہلہاتی فصلیں دیکھ کر خوش اورخوشحال ہوگا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ امید ہمیں مایوسی کے اندھیرے میں بھی روشنی کی کرن تلاش کرنے کی آس دلاتی  ہے۔  عوام کو بھی یہی امید تھی کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) آئے گی تو ہی لیپ ٹاپ، اسکالر شپ،فری دوائیں ملیں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل