Saturday, July 12, 2025
 

نوواک جوکووچ ومبلڈن 2025 سے باہر، جینک سِنر نے فائنل میں جگہ بنا لی

 



سات مرتبہ کے ومبلڈن چیمپئن نوواک جوکووچ اس بار ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل نہ کر سکے۔ اٹلی کے نوجوان اسٹار جینک سِنر نے سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سربین لیجنڈ کو شکست دے دی۔ جمعہ کے روز لندن میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک جینک سِنر نے جوکووچ کو اسٹریٹ سیٹس میں 3-6، 3-6، 4-6 سے شکست دے کر پہلی بار ومبلڈن فائنل میں جگہ بنائی۔ اس تاریخی کامیابی کے ساتھ، جینک سِنر ومبلڈن 2025 کے فائنل میں پہنچنے والے اٹلی کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن کارلوس الکاریز نے امریکی کھلاڑی ٹیلر فِرٹز کو سخت مقابلے کے بعد زیر کر کے فائنل کا ٹکٹ کٹوایا۔ ومبلڈن 2025 کا فائنل اتوار کے روز اٹلی کے جینک سِنر اور اسپین کے کارلوس الکاریز کے درمیان کھیلا جائے گا، جہاں دونوں کھلاڑی پہلی بار ایک دوسرے کے خلاف اس گرینڈ سلم ٹائٹل کے لیے آمنے سامنے ہوں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل