Saturday, July 12, 2025
 

کراچی میں شہریوں کو ہراساں کرنے والا جعلی پولیس اہلکار گرفتار

 



شہر قائد کے علاقے لیاری کلاکوٹ پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران شہریوں کو ہراساں کرنے والے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق کلاکوٹ پولیس نے ملزم کو دوران پیٹرولنگ روکا تو اس نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا تاہم شک کی بنا پر پولیس ملزم کو تھانے لے آئی جسے بعدازاں جعلی پولیس اہلکار کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ گرفتار جعلی پولیس اہلکار کی شناخت خرم کے نام سے کی گئی جو کہ لیاری کے علاقے میں جعلی پولیس اہلکار بن کر لوگوں کو ہراساں کرتا تھا جبکہ جعلی اہلکار کے قبضے سے پولیس کارڈ اورپولیس یونیفارم میں 2 پاسپورٹ سائز تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتاری کے بعد پولیس نے ملزم کے کریمنل ریکارڈ کے حصول کیلیے بھی اقدامات شروع کردیے ہیں۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل