Loading
آسٹریلیا کے دور دراز خطرناک علاقے میں لاپتا ہونے والی 26 سالہ جرمن سیاح کیرولینا ولگا 12 روز بعد معجزاتی طور پر زندہ سلامت مل گئیں۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے حکام نے بتایا کہ جرمنی سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ خاتون کیرولینا ولگا 29 جون کو مغربی آسٹریلیا کے شمال میں دارالحکومت پرتھ سے 254 کلومیٹر دور بیکون میں لاپتا ہوگئی تھیں۔ پولیس نے بتایا کہ لاپتا ہونے والی سیاح خاتون گزشتہ روز سڑک سے گزرنے والے شہریوں کو روڈ پر ملی تھیں۔ پرتھ میں حکام نے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سیاح کے گھر والوں اور ان کے تمام چاہنے والوں کے لیے یہ بڑا سکھ کا لمحہ ہے کہ کیرولینا کو بحفاظت ڈھونڈ نکالاگیا۔ حکام نے بتایا کہ کیرولینا ولگا کو ایئرلفٹ کرکے پرتھ کے اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ جرمن سیاح کو خطرناک علاقے میں لاپتا ہونے کے دوران مچھروں نے بہت متاثر کیا تھا، نیم بے ہوشی اور پیاس کی حالت میں ملی تھی اور ان کے جسم پر زخم آئے تھے۔ مزید بتایا گیا کہ کیرولینا ولگا کے لاپتا ہونے کی اطلاع کے بعد وسیع پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا، ان کی گاڑی گنجان آبادی کے حامل علاقے میں ملی تھی لیکن وہ موجود نہیں تھی، جس کے بعد ان کی تلاش شروع کردی گئی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل