Loading
سندھ پولیس میں گٹکا اور ماوا کھانے والے اہلکاروں و افسران کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن میں محکمہ پولیس میں تعینات اہلکاروں و افسران کے گٹکا اور ماوا کھانے کے حوالے سے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سرکلر جاری کردیا۔ سندھ پولیس کے آئی کی جانب سے جاری سرکلر میں تمام ایڈیشنل آئی جیز ، کراچی کے زونل سمیت اندرون سندھ کے تمام ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز و ڈویژن ایس پیز کو ہدایت جاری گی گئی ہیں۔ سرکلر میں افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ گٹکا یا ماوا کھانے والے افسران و اہلکاروں کے نام، بیلٹ نمبر، تعیناتی کی جگہ متعلقہ تھانے یا دفتر کی فوری اور مکمل تفصیلات فراہم کریں۔ آئی جی سندھ کی جانب سے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس (اے آئی جی پی) عمران قریشی کی جانب سے جاری مراسلے میں مزید ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ آئی جی سندھ کی جانب سے جاری کی گئیں یہ ہدایات تمام تھانوں ، پولیس چوکیوں اور دفاتر کے انچارجز تک پہنچا دیئے جائیں اگر کسی اہلکار یا پولیس افسر کے خلاف ایسی شکایت موصول ہوئی اور وارننگ کے باوجود گٹکا یا ماوا کھانے کی عادت ترک نہیں کرتا تو ایسے اہلکار یا افسر کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائیگی جس کا انجام ملازمت سے برطرفی بھی ہوسکتا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لہذا آئی جی سندھ کی ہدایات پر تمام عملہ سنجیدگی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت و لاپروائی ناقابل برداشت ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل