Monday, July 14, 2025
 

برطانیہ: ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ پر طیارہ حادثہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ

 



برطانیہ کے ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ پر ایک چھوٹا بیچ B200 طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا۔  حادثے کے بعد ایئرپورٹ پر تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ ریسکیو ٹیمیں اور ہنگامی خدمات جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق حادثہ سہ پہر 4 بجے کے قریب پیش آیا جب طیارہ ہالینڈ کے شہر لیلیسٹڈ کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔ گرنے کے فوراً بعد آسمان پر آگ کا بڑا گولہ بلند ہوا، جسے دور سے دیکھا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 12 میٹر طویل طیارے کے گرنے کی اطلاع پر تمام ہنگامی ادارے حرکت میں آ گئے، جبکہ نزدیکی روچفورڈ ہنڈرڈ گالف کلب اور ویسٹکلف رگبی کلب کو بھی احتیاطاً خالی کرا لیا گیا۔ ایزی جیٹ، جو اس ایئرپورٹ کو بطور بیس استعمال کرتی ہے، نے اپنی پیرس، الیکانٹے، فارو اور پالما کی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ حادثے کے باعث ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ کے ڈپارچر بورڈ پر تمام پروازیں منسوخ دکھائی جا رہی ہیں، تاہم آنے والی پروازیں معمول کے مطابق پہنچ رہی ہیں۔ تاحال کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی، لیکن صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل