Loading
دبئی میں مقیم 50 سالہ فلپائنی تارک وطن نوریئل بونیفاسیو نے Big Ticket Big Win قرعہ اندازی میں 1 لاکھ 10 ہزار درہم (85 لاکھ روپے) کا انعام جیت لیا۔ بونیفاسیو نے گزشتہ 10 سال سے ہر ماہ 10 دوستوں کے ساتھ مل کر ٹکٹ خریدنے کا سلسلہ جاری رکھا تھا۔ قرعہ اندازی کی سیریز 276 میں 12 بکسز پر مشتمل ایک گیم بورڈ کے ذریعے جیتنے والوں کا انتخاب کیا گیا۔ بونیفاسیو نے پورے اعتماد کے ساتھ باکس نمبر 10 کا انتخاب کیا – جو ان کا "لکی نمبر" تھا، اور اسی باکس سے 1,10,000 درہم کا انعام نکل آیا۔ نوریئل ایک پلانٹ اٹینڈنٹ ہیں اور گزشتہ 15 سال سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انعام کی رقم 10 دوستوں میں برابر تقسیم کی جائے گی، اور اپنی حصے کی رقم سے وہ اپنے بیٹے کی تعلیم میں مدد کریں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل