Monday, July 14, 2025
 

چاند ستارے کے حامل دنیا کے 5 پرچم

 



کسی بھی ملک کا پرچم اپنے اندر علاقے اور قوم کی تاریخ کی عکاسی کرتا ہے۔ ہر ملک اپنی اقدار و خصوصیت کی عکاسی کے لیے مختلف رنگوں اور نشانات کا استعمال کرتا ہے۔ اس ہی فہرست میں 11 ایسے ممالک ہیں جو اپنے جھنڈوں میں چاند اور ستارہ رکھتے ہیں۔ ان ممالک میں پاکستان، ترکی، الجیریا، موریطانیہ، سنگاپور، ملائشیا، آذربائیجان، کوموروس، تیونس اور ترکمانستان ہیں۔ ان ممالک میں سے چند کے جھنڈوں میں استعمال کیے جانے والے چاند اور ستاروں کی وجوہات درج ذیل ہیں: ترکی: ترکی کے جھنڈے میں سرخ رنگ اوپر ایک سفید ہلال اور ستارہ ہے جو اسلامی علامات کو قبل از اسلام ترک ورثے کا ایک مرکب ہے۔ سرخ رنگ عثمانیوں کی بہادری جبکہ ہلال مذہب سے ماورا ثقافتی شناخت کو اجاگر کرتا ہے۔ پاکستان: پاکستان کے سبز اور سفید پرچم میں ایک چاند اور ستارہ ہے جو کہ ترقی اور علم کی علامت ہے۔ جھنڈے میں موجود ہرا رنگ مسلمانوں اور سفید پٹی غیر مسلموں کی نشاندہی کرتی ہے، جو کہ اتحاد اور یقین کے ملک کے بنیادی اصولوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ ملائشیا: ملائشیا کے جھنڈے میں نیلے پس منظر پر ایک زرد چاند اور 14 کونوں والا ایک ستارہ موجود ہے، جو کہ اسلام اور ریاستوں کے مابین اتحاد کی نمائندگی کرتا ہے۔ جبکہ سرخ اور سفید پٹیاں مساوات اور وفاقی ہم آہنگی کو واضح کرتی ہیں۔ الجیریا: الجیریا کے سبز سفید پرچم پر سرخ چاند اور ستارہ بنا ہوا ہے۔ ہرا رنگ اسلام، سیفد امن جبکہ سرخ رنگ ملک کی آزادی کے لیے دی جانے والی قربانیوں کی عکاسی کرتا ہے۔ آذربائیجان: آذربائیجان کے جھنڈے پر ایک سفید چاند اور آٹھ کونوں والا ستارہ موجود ہے اور ان کے پس منظر میں نیلی، سرخ اور ہری رنگ کی پٹیاں ہیں۔ یہ علامات اس ملک کی ترک جڑوں، اسلامی اعتقاد اور مختلف لوگوں کے درمیان اتحاد کی عکاسی کرتا ہے۔ کوموروس: کوموروس کے جھنڈے میں پیلی، سفید، سرخ اور نیلے رنگ کی چار پٹیاں اور ایک ہرا تکون ہے۔ تکون میں ایک سفید ہلال اور ایک قطات میں چار ستارے موجود ہیں جو کہ اسلام اور مختلف جزائر پر آباد افراد کے درمیان اتحاد کی نمائندگی کرتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل