Loading
امریکا میں دوست کے مشورے سے لاٹری خریدنے والی ایک خاتون نے 50 ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا۔ امریکی ریاست میری لینڈ کی ایک کاؤنٹی پرنس جارج سے تعلق رکھنے والی خاتون نے لاٹری آفیشلز کو بتایا گیا کہ وہ زیادہ تر ڈیلی بِک گیمز کھیلتی ہیں اور کبھی کبھار ہی اسکریچ آف ٹکٹ خریدتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ہوں نے اپنے دوست کے کہنے سے 5 ڈالر کے چار ٹکٹ خرید لیے اور وہ خوش ہیں کہ انہوں نے اپنے دوست کی بات سنی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ ایک ٹکٹ سے 50 ہزار ڈالر جیت گئی ہیں تو وہ سو نہ سکیں۔ انہوں نے اپنے دوست کو اسکرین شاٹ بھیجا تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ ان کا مشورہ کام آگیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل