Monday, July 21, 2025
 

90 دنوں تک مسلسل پرواز کرنے والا جاسوس ڈرون

 



ایرو اسپیس ماہرین نے ایک ایسا جاسوس ڈرون متعارف کرایا ہے جو ایک پرواز میں کئی ماہ تک آسمان میں رہ سکتا ہے۔ امریکا کی ٹیک اسٹارٹ اپ کمپنی اسکائی ڈویلر ایرو نے نئی قسم کا یہ میری ٹائم جاسوس ڈرون فرانس کی دفاعی سسٹمز کی اسپشلسٹ کمپنی تھیلیز کی شراکت سے بنایا ہے۔ تخلیق کاروں کے مطابق کاربن فائبر سے بنا یہ ڈرون 90 دنوں تک لگاتار پرواز کر سکتا ہے جو کہ موجودہ طیاروں سے کئی گُنا زیادہ ہے۔ پرواز کی آزمائش میں جہاں اس کا ابتدائی سنگِ میل تین ماہ کا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ طیارہ تقریباً مسلسل ہی پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ براہ راست سورج سے توانائی لیتا ہے لہٰذا اس کو ایندھن بھروانے کے لیے زمین پر اترنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل