Monday, July 21, 2025
 

نواز،شہباز، مریم کی ملاقات، پنجاب کابینہ میں توسیع سمیت اہم فیصلے

 



مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ڈونگا گلی میں ہونے والی طویل فیملی بیٹھک میں پنجاب کابینہ میں توسیع سمیت اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اہم ملکی و سیاسی امور پرتفصیلی مشاورت کی گئی، مجوزہ آئینی ترمیمی بل پر قانون سازی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین الیکشن کمیشن کے نام پر بھی غور ہوا، نواز شریف نے کہا ملکی سیاسی، انتظامی و آئینی معاملات میں اتحادیوں کو آن بورڈ اور ان کی آراء کو مقدم رکھا جائے۔  انہوں نے وفاقی اور پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ غریب عوام کا جانی مالی نقصانات کا سروے کرا کے انہیں معقول معاوضہ دیا جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل