Loading
امریکا میں ایک مسافر طیارے کو اس وقت ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ٹیک آف کے چند ہی منٹ بعد اس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کے خوفناک مناظر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز 446 لاس اینجلس انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اٹلانٹا جا رہی تھی، جب پرواز کے آغاز میں ہی بوئنگ 767 طیارے کے بائیں انجن میں خرابی پیدا ہوئی اور آگ لگ گئی۔ طیارے میں 226 مسافر اور 9 عملے کے ارکان موجود تھے۔ ویڈیوز میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی طیارہ فضا میں بلند ہوا، اس کے انجن سے شعلے نکلنے لگے، جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم پائلٹ کی حاضر دماغی سے طیارے کو فوری طور پر واپس لاس اینجلس ایئرپورٹ پر بحفاظت ہنگامی لینڈنگ کروا لیا گیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈیلٹا ایئر لائنز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا، اور مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ Boeing 767 Engine Erupts in Flames After LAX Takeoff, Forcing Delta Flight to Return as Passengers Watch in Horrorpic.twitter.com/vOG3iHUzwL — TaraBull (@TaraBull808) July 20, 2025 یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی شہر احمد آباد میں بوئنگ ساختہ ایئر انڈیا کے طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 241 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد سے ہی بوئنگ کمپنی کی ساکھ اور اسٹاک ویلیو دباؤ میں ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل