Monday, July 21, 2025
 

چوتھے ٹیسٹ سے قبل بھارتی ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا

 



بھارت کوانگلینڈ کیخلاف جاری 5 ٹیسٹ میچزکی سیریز کے چوتھے میچ سے قبل انجری مسائل نے تبدیلیوں پر مجبورکردیا۔ لارڈز ٹیسٹ کے بعد بھارت کی ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں متوقع نہ تھیں مگر انجری مسائل نے گوتم گمبھیر کی کوچنگ میں کھیلنے والی ٹیم کو چوتھے ٹیسٹ سے قبل جوڑ توڑ پر مجبورکردیا ہے۔  رشبھ پنت وکٹ کیپنگ نہیں کرپائیں گے کیونکہ وہ لارڈز کی پہلی اننگز میں ہاتھ زخمی کرابیٹھے تھے لیکن اب وہ بطور بیٹر کھیلیں گے، دھورو جوریل کو کرون نائر کی جگہ ملے گی، نائر نے 3 ٹیسٹ میں صرف 131 رنز بنائے ہیں جبکہ جوریل نے انگلینڈ لائنز کے خلاف 2 میچزمیں 227 رنز (اوسط 75.67) بنائے تھے۔  اسی طرح کلدیپ یادیو کو بھی آکاش دیپ کی جگہ شامل کیے جانے کا امکان قوی ہے، ارشدیپ سنگھ بھی ہاتھ زخمی ہونے کے باعث باہر ہیں، فاسٹ بولرز آکاش دیپ اور ارشدیپ سنگھ میچ سے باہر ہوگئے، دونوں کو انجری کا سامنا ہے، ہریانہ سے تعلق رکھنے والے انشول کمبوج کو کور کے طور پر بھارتی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔  ارشدیپ جمعرات کو ٹریننگ کے دوران فالو تھرو میں ہاتھ زخمی کرابیٹھے، آکاش دیپ کو گروئن انجری درپیش ہے، دونوں پلیئرزہفتے کو مانچسٹر پہنچ گئے، ان کی فٹنس سے متعلق حتمی فیصلہ پیر کو میڈیا بریفنگ میں متوقع ہے۔  آکاش دیپ نے برمنگھم ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لے کر بھارت کو سیریز برابر کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، مگر لارڈز میں انکی کارکردگی متاثر کن نہ رہی اور وہ انجری کے باعث میدان بھی چھوڑ کر گئے تھے۔ ادھر ارشدیپ ابھی تک ٹیسٹ ڈیبیو نہیں کرسکے مگر آکاش دیپ کے باہر ہونے کی صورت میں وہ یہ موقع پانے کے قریب تھے، بھارت کی نظریں جسپریت بمراہ پر مرکوز ہیں جن کی شمولیت موسم اور دیگر فٹنس عوامل پر منحصر ہے۔  اس دوران محمد سراج تینوں ٹیسٹ کھیل چکے ہیں اور ان کے اوورز کا بوجھ بھی انتظامیہ کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ دیگر فاسٹ بولرز پراسدھ کرشنا اور آل راؤنڈر شردل ٹھاکر موجود ہیں، 24 سالہ انشول کمبوج بھارت اے کی نمائندگی کر چکے ہیں، سیریز میں انگلینڈ کو 1-2 کی برتری حاصل ہے، چوتھا ٹیسٹ 23 جولائی سے اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں شروع ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل