Loading
ممبئی ہائیکورٹ نے 2006 میں ہونے والے خوفناک ٹرین بم دھماکوں کے مقدمے میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے 12 ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن ملزمان پر الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا، جس کے باعث سزا پانے والے افراد کو بری کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، 11 ملزمان کو جیل سے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم اپیل کے دوران وفات پا چکا ہے۔ 11 جولائی 2006 کو ممبئی کی لوکل ٹرینوں میں یکے بعد دیگرے 7 دھماکے ہوئے تھے، جس کے نتیجے میں 189 افراد ہلاک اور 827 زخمی ہو گئے تھے۔ یہ واقعہ بھارت کی تاریخ کے بدترین دہشت گرد حملوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ٹرائل کورٹ نے 2015 میں ان 12 افراد کو مختلف سزائیں سنائی تھیں، جن میں سے 5 کو سزائے موت اور باقی کو عمر قید کی سزا دی گئی تھی۔ تاہم، ملزمان نے فیصلے کے خلاف ممبئی ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ "یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ ملزمان نے یہ جرم کیا، کیوں کہ مقدمے میں شواہد کا فقدان ہے۔ لہٰذا، تمام سزاؤں کو منسوخ کیا جاتا ہے اور ملزمان کو بری کیا جاتا ہے۔"
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل