Monday, July 21, 2025
 

سعودی عرب کے ‘سلیپنگ پرنس’ 20 سال تک کومے میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے

 



سعودی عرب کے شہزادہ الولید بن خالد بن طلال بن عبدالعزیز (سلیپنگ پرنس) 20 سال تک کومے میں رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہی کورٹ سے جاری بیان میں شہزادہ الولید بن الخالد بن طلال بن عبدالعزیز کے انتقال کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ شہزادہ الولید کی نماز جنازہ دارالحکومت ریاض میں 20 جولائی کو بعد نماز عصر امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ‘سلیپنگ پرنس’ 20 سال قبل 2005 میں ایک بدترین ٹریفک حادثے میں زخمی ہو کر کومے میں چلے گئے تھے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر الولید کے والد شہزادہ خالد بن طلال نے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ پر کامل ایمان کے ساتھ اور گہرے رنج و غم کے ساتھ ہم اپنے پیارے بیٹے شہزادہ الولید بن خالد بن طلال بن عبدالعزیز السعود کے انتقال پر غم زدہ ہیں، اللہ سے دعا ہے کہ ان پر رحم فرمائے جو آج انتقال کر گئے ہیں۔ {يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ، ارْجِعِي إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً، فَادْخُلِي فِي عِبَادِي، وَادْخُلِي جَنَّتِي} بقلوب مؤمنة بقضاء الله وقدره وببالغ الحزن والأسى ننعى إبننا الغالي الأمير الوليد بن خالد بن طلال بن عبدالعزيز آل سعود رحمه الله الذي انتقل… pic.twitter.com/QQBbMWGOOG — خالد بن طلال بن عبد العزيز ( أبو الوليد ) (@allah_cure_dede) July 19, 2025  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل