Loading
راول ڈیم میں حالیہ موسلا دھار بارشوں سے پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے پر آج صبح 6 بجے اسپل وے کھولے جائیں گے، جس کی تیاریاں مکمل کر کے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں حالیہ موسلادھار بارشوں سے راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے اور یہ سطح بلند ہوکر خطرناک پوائنٹ 1748 ایکڑ فٹ تک پہنچ گئی۔ اس کے پیش نظر ڈیم سے پانی کی سطح کم کرنے کیلیے آج صبح اسپل وے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پانی کی سطح کو 1746 ایکڑ فٹ تک لایا جائے گا۔ اسپل ویز 5 گھنٹے صبح 6 بجے سے دن 11 بجے تک کھلے رہیں گے اس وجہ سے راول ڈیم کورنگ نالہ، دریائے سواں میں نہانے مچھلیاں پکڑنے جبکہ پانی کے قریب جانے اور تیراکی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے احکامات پر پولیس و ریسکیو ٹیمیں بھی تعینات کر دی گئی ہیں دونوں شہروں کی انتظامیہ متعلقہ اداروں نے حفاظتی انتظامات بھی مکمل کر لئے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل