Monday, July 21, 2025
 

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت تین افراد زخمی

 



کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جس میں دو افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ تفصیلات کے مطابق ملیر میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا۔  ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مضروب کی شناخت 40 سالہ امیر عباس کے نام سے کی گئی جبک واقعہ شارع بھٹو پل کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔ کلفٹن ڈالمین مال کے قریب فائرنگ سے 44 سالہ عابد حسین زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ بوٹ بیسن پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا قائد آباد کے علاقے لانڈھی شیر پاؤ کالونی میں فائرنگ سے 40 سالہ شہزادی زوجہ اقبال زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق واقعہ گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی پیٹ پر لگنے کا بتایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل