Monday, July 21, 2025
 

ایشیئن انڈر 16 والی بال چیمپئن بننے والی ٹیم کا پاکستان واپسی پر پرتپاک استقبال

 



ایشین انڈر16 والی بال چیمپئن شپ کا تاج سر پر سجانے کے بعد پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔فاتح دستے کا لاہور ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قومی چیمپئنز کا ایسا پرتپاک استقبال ہوا کہ ایئرپورٹ تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھا۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے حکام، پنجاب اسپورٹس بورڈ، کوچز اور شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے نوجوان ستاروں پر گل پاشی کی، ہار پہنائے اور قوم کا فخر قرار دیا- کپتان محمد عرفان سمیت دیگر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ایشیائی ایونٹ میں فتح ٹیم کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے،مستقبل میں بھی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے تھائی لینڈ میں کھیلے گئے فائنل میں دفاعی چیمپئن ایران کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین دو سے شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی۔ کوارٹر فائنل میں انڈونیشیا کے خلاف فتح حاصل کرنے کے بعدپاکستانی ٹیم نے سیمی روایتی حریف بھارت کو زیر کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ ایشین انڈر16  والی بال چیمپین شپ میں پاکستانی ٹیم کی فتح کے بعد جہاں صدر پاکستان اور وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے وہیں پاکستان سپورٹس بورڈ نے پلیئرز اور کوچنگ سٹاف کے لئے 82 لاکھ روپے کی خطیر انعامی رقم دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل