Loading
شہر قائد میں چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران نمایاں کمی آ گئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق کراچی میں چینی ایک ہفتے کے دوران 10 روپے فی کلو سستی ہو چکی ہے۔ چینی کے ہول سیل ریٹ 10 روپے کمی کے بعد 174 روپے کلو پر آ گئے ہیں۔ شہر میں ریٹیل سطح پر چینی 180 سے 185 روپے فی کلو پر فروخت ہورہی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: چینی بحران نے دوبارہ سر اٹھا لیا، نئی سرکاری قیمت پر اختلاف پر سپلائی بند کردی گئی واضح رہے کہ پنجاب میں چینی بحران بڑھ چکا ہے، جہاں چینی کی نئی سرکاری قیمت پر شوگر ملز، بروکرز، ہول سیل ڈیلرز اور کریانہ مرچنٹس میں شدید اختلافات کے باعث ڈیلرز نے چینی کی سپلائی بند کر دی ہے اور چینی 200 روپے کلو فروخت ہونے لگی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے چینی کی ایکس شوگر ملز 165 روپے کلو قیمت اور پرچون 173 روپے کلو قیمت مقرر ہونے پر شوگر ڈیلرز، بروکرز، کریانہ مرچنٹس کے ملز سے اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ ڈیلرز بروکرز کریانہ مرچنٹس کا کہنا ہے کہ شوگر ملز چینی 165 روپے سرکاری قیمت کے بجائے 176 روپے کلو چینی فراہم کرتی ہیں لہٰذا جب تک 165 روپے کلو چینی شوگر ملز نہیں دیں گی چینی کی ملز سے فروخت اور پنجاب میں سپلائی بند رہے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل