Monday, July 21, 2025
 

اسلام عورت کو اپنی زندگی کے فیصلے کا اختیار دیتا ہے، پسند کی شادی پر قتل ناقابل معافی ہے،روبینہ خالد

 



چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے بلوچستان میں پسند کی شادی پر جوڑے کو قتل کرنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اسلام اور آئین عورت کو بااختیار بناتا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے فیصلے کرے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ  بلوچستان میں نوجوان جوڑے کی پسند کی شادی پر قتل کی شدید مذمت کرتی ہوں، یہ جرم ناقابل معافی ہے، اس طرح کے گھناؤنے جرائم دہشتگردی کی ایک مثال ہے۔ سینٹر روبینہ خالد  نے کہا کہ اسلام اور آئین عورت کو بااختیار بناتا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے فیصلے کرے،  امید ہے کہ قاتلوں کو جلد سزا ملے گی، ہمیں ایک ایسا معاشرہ بنانا ہے جو آزادی رائے کا احترام کرے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل