Tuesday, July 22, 2025
 

عمران خان نے جیل میں سہولیات نہ ملنے کے خلاف سپرنٹنڈنٹ کیخلاف درخواست دائر کردی

 



بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل میں سہولیات نہ ملنے پر سپرنٹنڈنٹ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان نے وکلاء ظہیرعباس، عثمان گل، خالد یوسف کے ذریعے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے جس میں انہوں نے بہتر کلاس جیل سہولیات کی استدعا کردی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جیل سہولیات کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ہے، اخبارات، ٹی وی، ورزش کے سامان تک رسائی نہیں دی جارہی، ذاتی لباس اور بستر فراہم کرنے میں تاخیر پیدا کی جارہی، ذاتی معالج سے چیک اپ کے لیے خلل ڈالا جارہاہے،  عدالت سے منظور شدہ طبی پینل کے انتظامات کی خلاف ورزی کی جارہی۔ درخواست میں عمران خان نے کہا ہے کہ جیل میں بلاجواز بجلی کی فراہمی منقطع کی جارہی ہے، عدالتی احکامات کے باوجود بیرونِ ملک بیٹوں کے ساتھ بات نہیں کروائی جارہی، سہولیات کی فراہمی کے افسر تعینات کیا جائے، ہفتہ وار تعمیلی رپورٹ جمع کروائی جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل