Tuesday, July 22, 2025
 

نیتن یاہو فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئے، تین دن گھر سے کام کریں گے

 



اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو شدید طبیعت خرابی کے باعث ہفتہ وار کابینہ اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے۔  ان کے دفتر نے بتایا ہے کہ نیتن یاہو کو فوڈ پوائزننگ (خوراک سے زہر کا اثر) ہو گیا ہے اور وہ آئندہ تین دن تک گھر سے سرکاری امور انجام دیں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، نیتن یاہو نے رات کے وقت طبیعت خراب ہونے کی شکایت کی جس پر ڈاکٹر ایلون ہرشکو یونیورسٹی اسپتال، عین کریم نے ان کا گھر پر معائنہ کیا۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ انہیں آنتوں کی سوزش ہوئی ہے جو خراب کھانا کھانے کے باعث پیدا ہوئی۔ مزید ٹیسٹ کے بعد دفترِ وزیر اعظم نے بتایا کہ نیتن یاہو کی حالت مستحکم ہے، تاہم ڈی ہائیڈریشن کے باعث انہیں IV فلوئڈز دیے جا رہے ہیں۔ دفتر نے بیان میں مزید کہا کہ "ڈاکٹروں کی ہدایت پر وزیر اعظم آئندہ تین دن گھر پر آرام کریں گے اور وہیں سے حکومتی امور سرانجام دیں گے۔" یاد رہے کہ 75 سالہ نیتن یاہو گزشتہ چند سالوں میں کئی طبی مسائل سے دوچار رہ چکے ہیں۔ دسمبر 2024 میں ان کا پروسٹیٹ نکالا گیا مارچ 2024 میں ہرنیا سرجری ہوئی اسی سال انہیں فلو کے باعث کئی دن آرام کرنا پڑا جولائی 2023 میں عارضی دل کی بندش کے بعد ان کے دل میں پیس میکر نصب کیا گیا اس سے قبل بھی وہ ڈی ہائیڈریشن کے باعث اسپتال داخل ہو چکے تھے جنوری 2023 میں جاری کردہ آخری طبی رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو کی صحت کو "مکمل طور پر نارمل" قرار دیا گیا تھا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل