Sunday, July 27, 2025
 

پاکستان کا عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپیئن شپ میں فاتحانہ آغاز

 



پاکستان نے عالمی جونئیر ٹیم اسکواش چیمپئین شپ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اپنے دونوں میچز جیت لیے، قومی جونیئر ٹیم نے اپنے افتتاحی گروپ میچ میں برازیل کے بعد کویت کو بھی بآسانی 0-3 سے شکست دے دی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مصر کے شہر نیو قاہرہ میں شروع ہونے والی عالمی جونیئر اسکواش ٹیم چیمپین شپ کے پہلے روز پاکستان نےگروپ ایف میں اپنے دونوں لیگ میچز جیت لیے،پہلے مقابلے میں برازیل کے خلاف کسی دقت کے بغیر 0-3 سے فتح حاصل کی۔ پاکستان نے بہترین کارکردگی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے اپنے دوسرے میچ میں کویت کے خلاف بھی 0-3 سے کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان کا تیسرا اور آخری گروپ میچ پیر کو فرانس سے طے ہے، فرانس نے اپنے پہلے میچ میں کویت کو 0-3 سے مات دی ہے اور کویت کو دونوں میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان جونیئر ٹیم میں عبداللہ نواز، انس علی شاہ بخاری، محمد عمیر آصف اور عبیداللہ شامل ہیں، راؤ عاطف کامران منیجر اور فراز محمد کوچ کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل